ابنا: اطلاعات کے مطابق علی اکبر صالحی نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ بعض اعداد و شمار اور ڈیٹا کے مطابق آئندہ ہجری شمسی سال ایرانی عوام کے لیے ایک اچھا سال ہوگا، کہا کہ یورپی یونین نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اسے ایران پر پابندیوں کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کے نوروز کے عالمی جشن میں شرکت کے لیے ترکمنستان کے مجوزہ دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ بیس اور اکیس مارچ کو انجام پائے گا۔
۔۔۔۔۔۔
/242
12 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399532
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے آئندہ آنے والے نئے ہجری شمسی سال کو ایرانیوں کے لیے ایک اچھا سال قرار دیا ہے۔